نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کی آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان سے ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے 37 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد نے جمعہ کے روزسول سیکرٹریٹ مظفرآباد کا دورہ کیا۔ وفد کوآزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کشمیر کی تاریخ،قانونی حیثیت، وفاقی اور آزادکشمیر حکومت کے آئینی اور قانونی روابط، مسئلہ کشمیر، آزادکشمیرحکومت کے انتظامی و آئینی ڈھانچے، قانون سازاسمبلی،سوشل اکنامک ڈویلپمنٹ،خطہ کی ڈیمو گرافی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہاکہ آزادکشمیر میں بہترین انتظامی سیٹ اپ موجود ہے۔خطہ میں ٹورازم اور ہائیڈل کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔حکومت آزادکشمیر پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ صحت اور تعلیم حکومت کی ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسوقت ریاست کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ واٹرشیڈ مینجمنٹ کی اشد ضرورت ہے اور جنگلات کے کٹاو اور ان میں لگنے والی آگ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔حکومت آزادکشمیر ان تمام چیلنجز سے نبرآزما ہونے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close