وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے برطانوی اوورسیز کشمیری چوہدری نجیب، مسرت شاہ اور چوہدری واحد کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق کی سربراہی میں برطانوی اوورسیز کشمیری چوہدری نجیب،مسرت شاہ اور چوہدری واحد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ان سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اوورسیز کشمیری ہمارا سرمایہ ہیں،ڈڈیال اور میرپور کے تارکین وطن کشمیریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں اوورسیز کشمیری حقیقی وی وی آئی پی ہیں جو قیمتی زرمبادلہ کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھیں حکومت انہیں بھرپور مدد فراہم کرے گی،سیاحت،ہائیڈرل پاور،لائیو سٹاک،صنعت و حرفت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے انہیں اسوقت تک اپنا یہ کردار ادا کرتے رہنا ہے جب تک کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اوورسیز کشمیریوں کی مشکلات کم کرنے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔اس موقع پر چوہدری نجیب،مسرت شاہ اور چوہدری واحد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور گڈ گورننس کیلیے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close