صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور سفارتکاروں کے اعزاز میں اپنی جانب سے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر عشائیے میں ناروے کے سفیر، ترکی کے سفیر، آسٹریا کی سفیر، ملائشیاء کے ہائی کمشنر، کینیا کی ہائی کمشنر، کرغستان کے سفیر، برطانیہ کی قائمقام ہائی کمشنر، جاپان کے قائمقام سفیر، امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو ایک سنگین صورتحال کا سامنا ہے اور کشمیری اقوام عالم کی طرف دیکھ رہے ہیں لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ مسئلہ کشمیر جو کہ اقوا م متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے اسے حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close