مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے مظفرآباد میں سپیکرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب

اسلام آباد (پی آئی ڈی) سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبات کو شکست نہیں دے سکتا۔مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے مظفرآباد میں سپیکرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یاسین ملک کے خلاف بھارت کے گھناؤنے اقدامات کو بےنقاب کرنے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر سوشل میڈیا پیپلز پارٹی ازاد کشمیر صاحبزادہ ذوالفقار کی جانب سے اپنے اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا-

استقبالیہ تقریب میں سینئر صحافیوں عبدالودودقریشی، سید اکرم شاہ، طارق چوہدری، عامر محبوب، امجد چوہدری ، سردار زاہد تبسم، عابد عباسی، خواجہ اے متین، بشارت عباسی، شہزاد راٹھور، قیوم بخاری، خاور نواز راجہ، محی الدین ڈار، سید نوید بخاری، عقیل انجم، اصغر حیات ، سید نوازش عباس نے شرکت کی- اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار ، معاون خصوصی برائے سپیکر قانون ساز اسمبلی سید عزادار حسین کاظمی، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما ولید انقلابی ، سرداد عبدالشکور صدیق اور سید مصطفیٰ حیدر بخاری بھی موجود تھے- ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر ازاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ کشمیری قوم مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاؤنی بن چکا ہے- یاسین ملک سمیت سینکڑوں حریت پسندوں کو بھارت نے بلاجواز گرفتار کر رکھا ہے اور کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرانے اور یاسین ملک کے قتل کیلئے بھارت غیرقانونی اور گھناؤنےاقدامات کر رہا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےناجائزاقدامات کا فی الفور نوٹس لینا چاہئیے- چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت میں آئندہ عام انتخابات سے قبل پاکستان مخالف بیانیہ اور ایل او سی پر شرپسندی جیسے ممکنہ اقدامات کا موٹر جواب دینے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے- ایک سوال کے جواب میں سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر مزید مئوثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے مربوط پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے- اس حوالے سے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سپیکرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا- اس کے علاوہ بیرون ملک پارلیمانی وفود کے دوروں کے ذریعے بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کیا جائے گا- انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں جب بھی پیپلز پارٹی برسراقتدار آئی تو میڈیا سے اچھے تعلقات قائم کئے- ہم میڈیا کی آزادی کے قائل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close