کوٹلی (پی این آئی)سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ برھان وانی کی قربانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی اور ہندوستان کو نوجوانوں کی تحریک کے سامنے بے بس ہونا پڑا۔ قابض ہندوستانی فوج کو کشمیر خالی کرنا پڑے گا۔ پاکستانی حکومت وقوم جدوجہد آزادی میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہے ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر میں شہید برہان وانی کی ساتویں برسی کے حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا نوجوان اب بھی تحریک آزادی کا محورو مرکز ہے
ہندوستان نوجوانوں کے جذبات کو شکست نہیں سپیکرچوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ وانی شہید کشمیر کا ستارہ بن کر ابھرا، برہان وانی نے آزادی کشمیر کے لیے راہ متعین کی، انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دے سکتا ۔آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کی عوام کیساتھ ہیں اس وقت انڈین فوجی کالے قوانین کے تحت کسی بھی گھر میں دندناتے ہوئے گھس جاتے ہیں ۔5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاؤنی بن چکا جہاں ہر آواز کو بندوق کی طاقت سے خاموش کرایا جارہا ہے۔ ہندوستان کشمیر پر قبضہ پکا کرنے کے لئے آبادی کی تناسب کو بدل رہا ہے جعلی ڈومیسائل کے ذریعہ سابق فوجیوں کو کشمیر میں آباد کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کو ہندوستان کے ناجائز اقدامات کا فی الفور نوٹس لینا چاہئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں