مظفرآباد(پی آئی ڈی )آزاد کشمیر کے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں محکمہ اطلاعات کے بجٹ کو دگنا کر کے20کروڑروپے کر دیا گیا۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ذاتی دلچسپی سے اخباری صنعت کی ترقی کیلئے محکمہ اطلاعات کے بجٹ کو 100فیصد بڑھا دیا گیا۔ حکومت کے اس تاریخی فیصلے پر آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس) نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کا بجٹ 100فیصد بڑھانا وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا لائق تحسین اور تاریخی اقدام ہے
اس سے ابلاغی محاز پر تحریک آزادی کشمیر،آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنانے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ اخباری صنعت کے مسائل بھی حل ہونگے۔ آزاد کشمیر کی اخباری صنعت اس وقت شدید مسائل سے دوچار ہے، توقع ہے کہ حکومت میڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھائے گی ، وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا میڈیا سے گہرا تعلق بھی ہے اسی لئے وہ میڈیا کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں،ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق آئندہ بھی میڈیا دوست پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں