مظفرآباد (آئی اے اعوان) متحدہ عرب امارات کے رفاعی ادارے شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن نے عید الاضحی سے قبل آزاد کشمیر اور پاکستان میں ون بلین پراجیکٹ کے تحت 13 ہزار 570 مستحق خاندانوں میں عید پیکج کی تقسیم کا سلسلہ تیز کردیاہے۔۔۔ دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے رفاعی ادارے شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد اور اسلام آباد کے 2500 سے زائد مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں خصوصی فوڈ پیکیج تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ عید الاضحیٰ سے قبل مجموعی طور پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے13570 مستحق خاندانوں میں ون بلین پراجیکٹ کے تحت یہ پیکیج تقسیم کیا جا ئے گا ۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن نےبدارالحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 1700جبکہ اسلام آباد میں 800خاندانوں میں راشن پیکیج کی تقسیم کر دی گئی ہے اس حوالے سے بہارہ کہو اور ترنول میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی یو اے ای سفارت خانہ کے اسسٹنٹ سفیر راشد الضمر تھے ۔جبکہ اس کی میزبانی کے فرائض شیخ محمد بن راشد المکتوم پاکستان اور آزاد کشمیر کے انچارج نصر اللہ نے سرانجام دیئے ۔اس موقع پر انکو بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن ون بلین پراجیکٹ کے تحت پاکستان اور آزاد کشمیر کے مجموعی طور پر کے13570 خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے 8370اور آزاد کشمیر کے 5200 خاندان شامل ہیں ابھی تک آزاد کشمیر میں 1700جبکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 800 خاندان خصوصی پیکیج سے مستفید ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی راشد الضمر کا کہنا تھا کہ تین سال قبل مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکیج کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیا تھا جو رواں سال ستمبر تک جاری رہے گا اور اس نیک عمل کی انجام دہی پر شیخ محمد بن راشد المکتوم فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں