مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت نے مالی سال 2023/24کیلئے تخمینہ اور نظرثانی میزانیہ کو حتمی شکل دے دی۔۔۔ مجموعی طور پر 2کھرب 32 ارب روپے حجم کا بجٹ آج آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ۔۔ حکومتی ذرائع سے حاصل ہونے والے بجٹ اعداد وشمار کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے گزشتہ مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال مجموعی بجٹ میں 69 ارب اضافہ کیاہے ۔
ترقیاتی بجٹ 28 ارب روپے سے بڑھا کر 42 ارب روپے کر دیا ترقیاتی بجٹ میں 14 ارب روپے بڑھائے گئے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ میں 55 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے آئندہ مالی سال کے غیر ترقیاتی جاریہ اخراجات کیلئے 190 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 30 ارب وفاقی حکومت جبکہ 12 ارب اپنے وسائل سے مہیا کیئے ہیں ۔گذشتہ مالی سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں 47 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ترقیاتی بجٹ کا سب سے زیادہ ساڑھے 14 ارب رسل و رسائل پر خرچ کیئے جائیں گے ۔ تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔صحت کا بجٹ ایک ارب 80 کروڑ روپے سے بڑھا کر 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز تمام ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین، ایم آر آئی مشینیں اور ایمبولینسز فراہم کرنے کیلئے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں ۔پاور سیکٹر کا بجٹ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے آزاد کشمیر کے جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کرنے جبکہ محکمہ تعلقات عامہ کا بجٹ 14 کروڑ سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے کرنے کی تجویز ہے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے محکمہ سیاحت کا بجٹ 60 سے بڑھا کر 70 کروڑ روپے کرنے لی تجویز ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بجٹ 38 سے بڑھا کر 80 کروڑ روپے کرنے کی تجویزہے آزاد کشمیر کی 7 تحصیلوں کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے، بائیو میٹرک سسٹم، سٹیٹ سبجیکٹ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور ای گورننس کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کی تجویزہے میرپور میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک، فرانزک لیب کیلئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے محکمہ برقیات کے ذریعہ صارفین بجلی 27 ہزار نئے کنیکشن کیلئے ترقیاتی بجٹ میں فنڈ مختص کرنے کی تجویزہے جس سے ایک لاکھ آبادی مستفید ہو گی محکمہ لوکل گورنمنٹ کا بجٹ 2 ارب 80 کروڑ سے بڑھا کر 3 ارب 70 کروڑ کرنے کی تجویز ہے کلائمٹ چینج کا بجٹ 10 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ کرنے جبکہ وومن ڈویلپمنٹ کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز آئندہ مالی سال میں 2 ارب روپے فارن فنڈنگ سے حاصل ہونے کا امکان جس میں جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ فیز 4 منصوبے سمیت سکول سے باہر بچوں کیلئے فنڈز حاصل ہوں گےآزادکشمیرحکومت کا بجٹ اسمبلی میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق آزاد کشمیر کابینہ کے سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نور اور وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور میں کسی ایک وزیر کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپ دیں گے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں