مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں گزشتہ سال دوراریاں نالے میں آنے والی طغیانی،لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے باعث تباہ ہونے والی رتی گلی روڈ کی سات ماہ بعد بحالی کے امکانات روشن ہو گئے۔
محکمہ شاہرات نیلم کے حکام نے سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو عید الاضحیٰ تک رتی گلی روڈ بحال کرنے کی خوشخبری سنا دی یے حکام کے مطابق دواریاں رتی گلی روڈ 11 کلومیٹر بحال کردی گئی ہے عید الاضحیٰ سے قبل رتی گلی جھیل بیس کیمپ تک پانچ کلومیٹر روڈ بھی بحال کردی جائے گی ۔عوام علاقہ اور سیاحوں کے شدید احتجاج کے بعد محکمہ شاہرات نے رتی گلی جھیل کے بیس کیمپ تک روڈ کی بحالی کا کام تیز کردیا ہے ۔دورایاں سے رتی گلی جھیل کے بیس کیمپ تک 16 کلومیٹر سڑک گزشتہ سال نومبر میں دواریاں نالے میں آنے والی طغیانی کے باعث تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں پانچ سیاح جاں بحق ،درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک متعدد گاڑیاں اور مکانات تباہ ہوگئے تھے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ مستقبل کے خطرناک کے پیش نظر دواریاں رتی گلی روڈ نالے بجائے محفوظ روٹ پر تعمیر کی جائے ۔علاقہ مکین روڈ کی تعمیر کیلئے زمینیں فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں