برطانیہ میں مقیم 87 سالہ چوہدری محمد اسلم نے کشمیر دھرتی میں کروڑوں روپے کے خرچ سے سکول تعمیر کرانے کے لیے عطیہ دے دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) برطانیہ میں مقیم 87 سالہ کشمیری بزرگ شہری چوہدری محمد اسلم اپنے مادر وطن کشمیر دھرتی میں کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔

آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے تعلق رکھنے والے بزرگ چوہدری محمد اسلم نے برطانیہ میں اپنے پانچ قیمتی گھر فروخت کرے کروڑوں روپے کی خطیررقم 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے میں تباہ ہونے والے سکولوں کی تعمیر کیلئے عطیہ کردی ۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری باشندوں نے 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کے 18 سال بعد بھی متاثرین زلزلہ کی بحالی،فلاح وبہبود اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے مالی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ۔ 1965 میں میرپور آزاد کشمیر سے محنت مزدوری کیلئے برطانیہ جانے والے چوہدری محمد اسلم نے علم دوستی کی کی قابل تقلید مثال قائم کرتے ہوئے برطانیہ میں اپنے پانچ قیمتی گھر فروخت کرکے کروڑوں روپے مسلم چیرٹی اور دیگر رفاعی اداروں کو عطیہ کردیئے مسلم چیرٹی نے چوہدری محمد اسلم کی طرف عطیہ کی گئی

خطیررقم سے آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ اضلاع پونچھ راولاکوٹ باغ دھیرکوٹ،سدھنوتی میرپور اور مظفرآباد میں 12 سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر اور تزئین وآرائش کے منصوبہ کا آغاز کیا انتہائی قلیل مدت میں مسلم چیرٹی کے زیراہتمام 4 گرلز سکولوں کی عمارتیں تعمیر کرکے محکمہ تعلیم کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ میرپور پونچھ ،سدھنوتی،باغ اور مظفرآباد کے اضلاع میں 8 سکولوں کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔

چوہدری محمد اسلم نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان،ڈائریکٹر مسلم چیرٹی عرفان راجپوت ،مسلم چیرٹی آزاد کشمیر کے صدر قاری اقبال تبسم،نوجوان سیاستدان،احمد صغیر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ محترمہ رضوانہ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترم شہناز گردیزی اور معززین علاقہ کے ہمراہ چار تعلیمی اداروں کا افتتاح کیئے ۔علاقہ مکینوں نے اپنے محسن چوہدری محمد اسلم اور مسلم چیرٹی کے ڈائریکٹر عرفان راجپوت کا فقیدالمثال استقبال کیا ۔

افتتاحی تقریبات کے دوران طلباء وطالبات نے علاقائی اور کشمیری ثقافت کو اجاگرکرنے کیلئے ملی نغمے گیت اور ٹیبلو پیش کیئے ۔مقررین نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری باشندوں کی طرف سے آزاد کشمیر کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مالی تعاون فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close