اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پیپلز پارٹی آزاد جموں وکشمیر کے نو منتخب ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار ضیاء القمرکی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے جب دیکھا کہ باغ کو سابقہ حکومتوں نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا اور وہاں کی ترقی نہیں ہونے دی تو میں نے سردار قمر الزمان جو اُس وقت میری کابینہ میں وزیر تعلیم تھے میں نے باغ کے لئے ایجوکیشن پیکج کا اعلان کیا
اسی طرح باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا اور اسی طرح دیگر چیدہ چیدہ منصوبے باغ کی تعمیر و ترقی کے لئے شروع کیے۔ ہماری اب بھی کوشش ہو گی کہ باغ کو بڑے منصوبے دئیے جائیں تاکہ باغ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو سکے۔ا س موقع پر ملاقات میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سردار ضیاء القمر کو ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ سردار ضیا ء القمرباغ کی تعمیر و ترقی اوروہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے باغ کے لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں