یونان کشتی حادثے میں پاکستانی و کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) یونان کشتی کے المناک حادثے میں درجنوں پاکستانی و کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ سوگ کے ایام میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اپنے تمام شیڈول پروگرام مؤخر کر دیئے ہیں اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین اور سیکرٹری جنرل و وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے 50 نوجوانوں جن میں سے 25 کا تعلق حلقہ کھوئی رٹہ سے ہے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یونان کشتی حادثے میں ہلاک اور لاپتہ تمام نوجوانوں کے لواحقین سے دِلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ دُکھ کی اس گھڑی میں وہ اُن کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close