صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، آزاد کشمیر اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجودتھے۔اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال اور تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے ہوں گے کیونکہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کا نوٹس لے۔صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنا دیا ہے اور اب بیرون ملک آباد کشمیریوں اور پاکستانیوں کو بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور اُن کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں