ممتاز راٹھور کی سیاسی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، انکی سیاسی جد و جہد عوامی محرومیوں کے ازالے کا مشن تھا، فیصل راٹھور

فاروڈ کہوٹہ حویلی (پی آئی ڈی) آزاد حکومت کے وزیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ممتاز حسین راٹھور کی سیاسی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے دہائیوں پر مشتمل انکی سیاسی جد و جہد اور عوامی محرومیوں کے ازالے کا مشن ہی تھا جس نے انکی محبت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھی ہوئی ہے حویلی جیسے پسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی انکی اولین ترجیح رہی یہی وجہ ہے کہ حویلی سمیت پورے آزادکشمیر کی عوام آج بھی انہیں یاد رکھتی ہے ممتاز حسین راٹھور کے جیسی خدمت کرنا میرے لیے بہت مشکل رہا مگر ہر ممکن کوشش کی کہ انکے نقش قدم پر چل سکوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کی 24 ویں برسی و دعائیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پیر بدھال شریف سید سعید حسین شاہ گیلانی نے خصوصی دعا فرمائی جبکہ پیر سید صلاح الدین مولانا اشفاق عطاری راجہ تیمور راٹھور نثار بزظمی دانش میر قاضی خالد حافظ اویس عطاری خلیفہ فاروق. حافظ راسب سید آصف حسین شاہ دانش طفیل و دیگر نے نعتیہ کلام پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ میرے والد قائد کشمیر سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور کا گفتار کردار اور لوگوں سے محبت آج بھی زندہ ہے انہوں نے حویلی سمیت پوری ریاست کے تمام قبائل اور برادریوں کو ایک گلدستے میں پرو کر ایک مثال قائم کی جسے ہم آگے لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے حویلی سیاحت کے لحاظ سے ایک بہترین علاقہ ہے جس کی پروموشن کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دیکر حویلی کی پسماندگی اور یہاں پر بسنے والے نوجوانوں کے روزگار کے مسائل حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوے آپکی خدمت کر سکوں بزرگ میری رہنمائی کریں نوجوان دوست میرا دست و بازو بنیں ہم نے ملکر حویلی کی پسماندگی کو دور کرنا ہے اور ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے ادھورے مشن کو مکمل کرنا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close