ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال مدت ملازمت پوری ہونے پر منصب سے ریٹائر ہو گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے رخصت کیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال پیرانہ سالی مکمل کر کے سروس سے ریٹائر ہوگئے،سروس کے آخری دن نظامت اعلی تعلقات عامہ کے جملہ افسران و سٹاف نے راجہ اظہر اقبال کو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے دفتر سے رخصت کیا۔راجہ اظہر اقبال پرائیویٹ گاڑی پر پی آئی ڈی کمپلیکس سے روانہ ہوئے۔

سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹرز اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا نے افسران و سٹاف کے ہمراہ انہیں رخصت کیا۔دفتر میں راجہ اظہر اقبال کی رخصت کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔تقریب میں ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نظامت اعلی کے جملہ افسران و سٹاف سے فردا فردا ملے۔ تقریب سے سیکریٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، آفیسر اطلاعات راجہ سہیل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ عبدالباسط، ساجد نذیر، قاضی ماجد نے خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close