ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی ریٹائرمنٹ پر نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کی جانب سے انکے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

مظفرآباد(پی آئی ڈی)ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہرا قبال کی ریٹائرمنٹ پرنظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کی جانب سے انکے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری سیرا ظفر نبی بٹ، سابق سیکرٹریز حکومت سیدظہور الحسن گیلانی،راجہ محمد رزاق خان، سینئر صحافی وسابق صدور سینٹرل پریس کلب طارق نقاش،سید آفاق حسین شاہ،سابق وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقار علی، سیکرٹری جنرل سینٹرل پریس کلب بشارت مغل،ڈائریکٹر زاطلاعات امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات میرپور طارق جمیل درانی، ڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات راولاکوٹ سعداللہ خان، ضلعی آفیسران اطلاعات محمد جاوید ملک،راجہ محمد سہیل خان، عدنان مختار، سردار پرویز خان، راجہ ناصر لطیف، علاؤالدین منہاس، محمد سہیل مغل، شوکت علی ملک، محمد حنیف خواجہ، آفیسران نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان، سردار شمیم انجم عزیز،اسسٹنٹ سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن بشارت کاظمی، مقصود احمد میر، چوہدری خورشید سمیت نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کے جملہ سٹاف نے شرکت کی۔

تقریب آمد پر محکمہ کے افسران و سٹاف نے راجہ اظہر اقبال کا پرتپاک استقبال کیا، ان پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہارپہنائے گئے۔ آفیسرا طلاعات راجہ محمد سہیل خان نے نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کے خلیق الرحما ن کھوکھرنے عارفانہ کلام پیش کیا۔ تقریب میں شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے تیار کی گئی محکمہ اطلاعات کی ترقی کے سفر کے حوالہ سے خصوصی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کی خدمات کو جس طرح سراہا جارہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کا کردار اور خدمات لائق تحسین رہیں، مجھے بحیثیت سیکرٹری اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا بہت تعاون حاصل رہا، راجہ اظہر اقبال نے محکمہ اطلاعات کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پریس فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے بہترین کام کیا۔ سابق سیکرٹری اطلاعات سید ظہور الحسن گیلانی نے کہاکہ جب انسان محنت لگن اور جانفشانی سے کام کرے تو اسکو سراہا جاتا ہے، راجہ اظہر اقبال نے محکمہ کی ترقی کیلئے دن رات ایک کیا، محکمہ اطلاعات جو تیز رفتار ترقی ہوئی اس کا کریڈٹ راجہ اظہر اقبال کو جاتا ہے، پی آئی ڈی کمپلیکس اور سینٹرل پریس کلب کی عمارتوں کی تعمیر میں راجہ اظہر اقبال کا کلیدی کردار رہا۔ سابق سیکرٹری حکومت راجہ محمد رزاق خان نے کہاکہ جس اعزاز کے ساتھ راجہ اظہر اقبال پیرانہ سالی مکمل کرکے ریٹائرہورہے ہیں اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، راجہ اظہر اقبال نے سروس کے تقاضوں کو پورا کیا، ٹارگٹ سیٹ کیے اورانکو پورا کیا، راجہ اظہر اقبال محکمہ کیلئے ایک چیلنج چھوڑ کرجارہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کی محکمہ اطلاعات کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ سے جو خلاپیداہوا وہ پورا نہیں ہو سکتا، ان کی کمٹمنٹ اور خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے محکمہ نے ترقی کی منازل طے کیں، ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے لیکن جس انداز سے راجہ اظہر اقبال ریٹائرہورہے ہیں وہ ہمارے لیے بھی باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔ بانی وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن سردارذوالفقار علی نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال نے دیانتداری اور جانفشانی سے کام کیا اور بہت عزت کمائی، محکمہ اطلاعات کی ترقی میں نائب قاصد سے لیکر ڈی جی تک تمام لوگوں نے بہترین کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ سابق سیکرٹری اطلاعات او رموجودہ پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے راجہ اظہر اقبال کو مظفرآبا د لایا۔ سابق صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کی خدمات جس انداز سے ہر فورم پر سراہا جارہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، راجہ صاحب نے بہترین سروس کی، اپنے اوپر افسری سوارنہیں ہونے دی بلکہ کام کیا۔ سینئر صحافی اسلم میر نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کے دور میں محکمہ نے بہت ترقی کیا،انہوں نے جو خدمات انجام دیں وہ انکی محکمہ سے کمٹمنٹ تھی،آفیسران اطلاعات راجہ اظہرا قبال کی تقلید کریں اور جو سفر انہوں نے شروع کیا اسکو آگے بڑھائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کی محکمہ اطلاعات کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ سے جو خلاپیداہوا وہ پورا نہیں ہو سکتا، ان کی کمٹمنٹ اور خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے محکمہ نے ترقی کی منازل طے کیں، ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے لیکن جس انداز سے راجہ اظہر اقبال ریٹائرہورہے ہیں وہ ہمارے لیے بھی باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔ ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال نے محکمہ اطلاعات کیلئے جو خدمات انجام دیں انکو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، محکمہ کی ترقی میں جن جن لوگوں نے کردار ادا کیا انکو خراج تحسین پیش کرت ہیں۔ آفیسر اطلاعات راجہ محمد سہیل خان نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کے دور میں روایتی میڈیا سے ڈیجیٹل میڈیا تک اور کسٹوڈین بلڈنگ سے سٹیٹ آف دی آرٹ پی آئی ڈی کمپلیکس تک جو سفر طے ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے، راجہ اظہر اقبال کے دورمیں ضلعی دفاتر قائم ہوئے، محکمہ نے تیز رفتار ترقی کی، محکمہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا گیا۔ راجہ اظہر اقبال کے دور میں ریاستی میڈیا مستحکم ہوااور تمام ضلعی دفاتر کو جدید سامان سے لیس کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ عبدالباسط خان نے کہاکہ انسان کا کردار ہمیشہ زندہ رہتا ہے، راجہ اظہر اقبال کا محکمہ کی ترقی اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کردارہمیشہ یاد رکھا جائے گا، راجہ اظہر اقبال کے دورمیں محکمہ کے انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل حل ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہرا قبال نے کہاکہ ریٹائرمنٹ پر صحافتی کمیونٹی اور محکمہ کی جانب سے جو محبت دی جارہی ہے اسکا تاحیات مقروض رہوں گا، بطور سربراہ محکمہ جو کامیابیاں حاصل کیں وہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صحافتی کمیونٹی کا ہمیشہ سے بھرپور تعاون حاصل رہا، میڈیا کے سینئر دوستوں نے ہمیشہ رہنمائی کی۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کی خوشی بھی ہے اور فخر بھی کہ محکمہ میں قابل ٹیم تیار ہوگئی ہے جو اسے آگے لیکر جائیگی۔ راجہ اظہر اقبال نے کہاکہ انہوں نے بحیثیت سربراہ محکمہ مختلف حکومتوں کے ساتھ کام کیا اور کبھی کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس اور محمد بشیر نے نظامت اعلیٰ کے آفیسران کے ہمراہ تحائف بھی پیش کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close