مظفرآباد(پی این آئی) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے دلکش اور خوبصورت سیاحتی مقام نیل فیری جھیل کے کنارے منعقدہ دوروزہ سیاحتی میلہ علاقہ مکینوں اور پاکستان بھرسے آنے والے ہزاروں سیاحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر اختتام پذیر ہوگیا۔
ضلع حویلی کے خوبصورت سیاحتی مقام نیل فیری میں منعقدہ دوروزہ سیاحتی میلہ علاقہ مکینوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنارہا نیل فیری جھیل کے قدرتی حسن اور خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کیلئے ہزاروں افراد کا ہجوم امڈآیا ۔
گلو کار شکیل اعوان اور کو ئل کشمیر بانو رحمت نے لوک گیتوں کے ذریعہ اپنی آواز کا جادو جگاکر علاقہ مکینوں اور سیاحوں کو محفوظ کیا مقامی نوجوان نے کشمیر کے روائتی کھیل گتکا سمیت دیگر علاقائی کھیل پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے نیل فیری سیاحتی میلے کشمیری ثقافت کے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے لگائے گئے سٹال سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں