ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز، تین ماہ سے پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج

مظفرآباد(آئی اے اعوان ) ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تین ماہ سے پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے۔سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے باہر احتجاج کرنےوالے پنشنرز نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے عید الاضحیٰ سے قبل تین ماہ کی پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک پنشنرز کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث وہ اور ان کے اہل خانہ فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں وفاقی حکومت اس کا فوری نوٹس لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close