ڈی جی محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کی صحافیوں کو قومی مفادات مقدم رکھنے اور بھارتی پراپگنڈوں کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایات

کوٹلی (پی آئی ڈی)ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات آزاد جموں وکشمیر راجہ اظہراقبال نے صحافیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے قومی مفادات کو ہمیشہ ہر چیز پر مقدم رکھیں اور ہندوستان کے پاکستان کے متعلق بے بنیاد پراپیگنڈہ کو زائل کرنے کے لئے سچ کے بیانیہ کو دنیا کے سامنے لاتے رہیں۔ حکومت نےجدید میڈیا کی ترقی کےلئے روڈ میپ تیار کیا ہوا ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود محکمہ اطلاعات کی بڑی ترجیح ہے وہ اپنے دورہ کوٹلی کے دورہ کے موقع پر پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس اور بعدازاں کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کوٹلی کے آفس کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

ریسٹ ہاؤس میں ڈی جی اطلاعات سے صدر اے کے این ایس چوہدری امجد ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب یاسر حسن ،سابق صدر پریس کلب شوکت قمر،سنئیر صحافی شاہنواز بٹ ،عمر خطاب چوہدری ،عبدالمنان جبکہ کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی کے دفتر میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ ڈی جی اطلاعات نے کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کیک کاٹا.ان کے ہمراہ محکمہ اطلاعات کوٹلی کے انفارمیشن آفیسر شوکت علی ملک، اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھا. ڈی جی اطلاعات نے صحافیوں سےکہا کہ نوجوان صحافیوں نے شہری مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مجھے خوشی ہوئی ہے کے آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ مختلف پاکستانی ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کرتے ہیں.آپ لوگوں سے مل کر خوشی ہوئی ہے. آپ نوجوان ہیں قوم کا سرمایہ ہیں. محکمہ اطلاعات اور ریاست کے صحافیوں کا آپس میں تال میل برقرار رہناچاہیے. صحافیوں کو مضبوط کرنے کے لیے ہم پریس کلبوں کو مضبوط کر رہے ہیں. کشمیر ایشو اور دیگر ایل او سی کے مسائل پر رپورٹنگ کریں. تاریخی ورثہ پر رپورٹ تیارکریں .جدید ٹیکنالوجی نے صحافت کی دنیا کو بھی تبدیل کر دیا ہے.

کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کوٹلی کے سرپرست اعلیٰ ماجد چوہدری، صدر امناز خان اور جنرل سیکرٹری سعید بٹ نے ڈی جی راجہ اظہر کا شکریہ ادا کیا. کیک کاٹنے کی تقریب میں سینئر نائب صدر ندیم چوہدری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمس ملک سیکرٹری نشر اشاعت فاروق گوہر ،سیکرٹری مالیات عبدالقادر ملک ، ممبران اسرار صدیقی ،حسیب صادق ،وجدان یوسف، انضمام چوہدری، مجاہد عبداللہ ، سعاد راجپوت، واجد شیخ ،فیضان استخار بھی موجود تھے۔ ڈی اطلاعات نے گلہار درس شریف میں نماز افا کی اور زیارت پر فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے ڈی ایچ کیو میں سنئیر صحافی سید ساجد الرب کی اور محکمہ اطلاعات کے سٹاف ممبر سردار اکمل کی عیادت بھی کی۔ راجہ اظہر اقبال سردار عقیل محمود کے گھر گئے اور ان کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close