ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال کی ریٹائرمنٹ، مظفر آباد سے شائع ہونے والے مقامی اخبارات و جرائد کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد

مظفرآباد (پی آئی ڈی)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں انکے اعزاز میں دارالحکومت سے شائع ہونے والے مقامی اخبارات وجرائد کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم وزیر اعظم فیا ض علی عباسی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب آمد پرمہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال اور پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی کاپرتباک استقبال کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فیاض علی عباسی نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال نے نہ صرف محکمہ کو فعال کیا بلکہ اسے جدید ترین آلات سے مزین کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی استعداد کار بڑھائی اور شاندار بلڈنگ اور جدید سہولیات مہیا کیں۔راجہ اظہر اقبال نے پریس کلبوں، پریس فاؤنڈیشن کے حوالہ سے بھرپور کام کیا،بہترین قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومتوں اور صحافیوں کے درمیان مثالی تعلقات قائم رکھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے کہا کہ ریاستی اخبارات کا تحریک آزادی کشمیرسمیت عوامی مسائل کے حل میں نمایاں کر دار ہے۔ حکومت ریاستی اخبارات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی خصوصی دلچسپی سے اشتہارات کا بجٹ دوگنا کیا جا رہا ہے۔نارمل بجٹ 9کروڑ سے بڑھا کر 18کروڑ کیا گیا ہے۔ میڈیا کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال اپنی شاندار سروس مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ ان کو جس اعزازکے ساتھ رخصت کیا جارہا ہے یادگار ہے۔ تقریب سے ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال، صدر پریس کلب واحد اقبال بٹ، سابق صدر سید آفاق شاہ، سردار ذوالفقار علی، سابق سیکرٹری جنرل اے کے این ایس راجہ امجد،شہزاد لولابی، ذوالفقار بٹ،نصیر انور، تنویر تنولی، عابد عباسی، محسن خواجہ نے خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرز ا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید آصف نقوی، اسسٹنٹ سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن سید بشارت کاظمی، ایڈورٹائزنگ آفیسر صغیر احمد اور دیگر نے شرکت کی اور راجہ اظہر اقبال کی شاند ار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال کو اخبارات و جرائد کی جانب سے خصوصی تحفہ بھی دیا گیا۔ جبکہ سیکشن آفیسر سید آفتاب جعفری کی ریٹائرمنٹ پر انہیں بھی تحفہ دیا گیا۔ جو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید آصف نقوی نے وصول کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ جو محبت مل رہی ہے میرا اثاثہ ہیں۔ اپنی سروس میں ہمیشہ معاملات کو یکسو کرنے اور مسائل کے حل کے لیے کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں صحافیوں کا تعاون اور میرے محکمہ کے جملہ سٹاف کا کردار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close