صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے محتسب اعلیٰ آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد نسیم کی ادارہ محتسب کے وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد(پی این آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے محتسب اعلیٰ آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم کی ادارہ محتسب کے وفد کے ہمراہ ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کی سال 2022کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر محتسب اعلیٰ آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محتسب اعلیٰ آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے محتسب کا ادارہ موثر اقدامات اُٹھائے تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف میسر آ سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close