وزیر حکومت آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد حلقہ انتخاب کا دورہ حویلی، عوام علاقہ و کارکنان کی جانب سے تاریخ ساز استقبال

حویلی کہوٹہ (پی آئی ڈی) وزیر حکومت آزاد ریاست جموں کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد حلقہ انتخاب کا دورہ حویلی،لسڈنہ، محمود گلی، ممتاز آباد میں جشن کا سماں، عوام علاقہ و کارکنان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر حکومت کا تاریخ ساز استقبال، ہر طرف پیپلز پارٹی اور وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور کے خیر مقدمی بینروں کی بھرمار، کارکنوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، کر وزیر حکومت کا استقبال کیا، اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کر کے ماحول گرما دیا۔

وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کشمیر وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ حلقہ انتخاب کا دورہ کررہے ہیں۔ عوام علاقہ اور کارکنان پیپلز پارٹی کی جانب سے آبائی علاقے میں وزیر حکومت کا فقید المثال استقبال کیا گیا، وزیر حکومت آزاد کشمیر کا تاریخ ساز استقبال کرنے پر عوام سے اظہار تشکر۔اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید،سابق مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز, سردار امجد یوسف ان کے ہمراہ موجود تھے استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ڈسٹرکٹ حویلی کی تمام محرمیوں کا ازلہ کروں حویلی کو آزاد کشمیر کا ماڈرن ضلع بنائیں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں خطہ میں تعلیم،انصاف کی فراہمی،صحت عامہ اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے،ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں ٹورازم فیسٹول حویلی کی تعمیر وترقی کی طرف پہلا قدم ہے آزاد کشمیر میں ٹورازم کا وسیع پوٹشنل موجود ہے جس کو بروئے کار لا کر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے آزاد کشمیر میں بجٹ میں اضافہ کروائیں گے جس سے آزاد کشمیر بھر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،انہوں نے کہا کہ باغ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی نصیب ہوئی،ضیاء القمر کی کامیابی پوری ریاست کی کامیابی ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ تین سال اور آئیندہ پانچ سال پاکستان آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی میں نئے منصوبے کے کر آئیں گے اور پہلے سے جاری شدہ منصوبہ جات کو تیزی سے مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں میرٹ کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ ساری دنیا میں بھارت کا مقروب چہرہ بے نقاب کیا جمہوریت کا نام نہاد چیمپئین ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا بڑے پیمانے پر استعمال کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close