آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 کے ضمنی انتخاب، کس سیاسی جماعت نے میدان مار لیا؟ غیر حتمی نتائج آگئے

باغ (پی این آئی) آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 کے ضمنی انتخاب کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ضیاالقمر کامیاب ہوگئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ضیا القمر5257 کی برتری سے کامیاب ہوئے ، غیر حتمی نتائج کے مطابق انہوں نے 22619 ووٹ لیے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس 17321 ووٹ حاصل کر پائے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیداوار کرنل (ر) ضمیر 4603 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے باغ کی یہ نشست سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ انتخاب کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، ضمنی الیکشن کیلئے کل 189 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے جن میں 29 حساس جبکہ 20 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ۔سکیورٹی انتظامات کیلئے 2578 پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کے 600 جوان بھی تعینات تھے، سکیورٹی انتظامات کے پیش نظرضلع بھر میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close