حلقہ ایل اے 15 باغ میں الیکشن، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو انٹری پاسز جاری کرنے کے اختیارات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر باغ کو تقویض کر دیے

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر نے 8جون 2023کو منعقد ہونے والے آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے ضمنی انتخاب حلقہ ایل اے۔15باغ۔2کے سلسلہ میں پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر ماسوائے پولنگ بوتھ کوریج کے لیے ملکی و غیر ملکی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کے حق میں مقامی سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹری پاسز بشکل مکتوب یا پیپر سلپ جاری کرنے کے اختیارات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر باغ کو تفویض کر دیے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر باغ میڈیا نمائندگان کو انٹری پاس و لیٹر جاری کرتے ہوئے اس میں ان کا نام، ولدیت /زوجیت، قومی شناختی کارڈ نمبر اور میڈیا ہاؤس /ادارہ کا نام درج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close