محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزاد کشمیر کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(پی آئی ڈی) محکمہ ہائیرایجوکیشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر کے جملہ گرمائی تعلیمی ادارہ جات (بشمول پرائیویٹ کالجز) میں موسم گرما کی تعطیلات از مورخہ 12جون2023تا13اگست2023کیے جانے کی منظوری دی ہے۔

علاوہ ازیں سرمائی ادارے بدستور کھلے رہیں گے اور سردیوں کی تعطیلات کے شیڈول کے مطابق عمل کریں گے۔ نیز ایسے ادارہ جات جن میں چار سالہ بی ایس /اے ڈی پروگرامز جاری ہیں ان ادارہ جات میں تعلیمی سرگرمیاں متعلقہ یونیورسٹی کے تعلیمی کلینڈر کے تحت دوران تعطیلات بھی جاری رہیں گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارہ جات میں ”14اگست“ کے حوالہ سے یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منعقد کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close