آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادجمو ں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں چیئرمین پریس فاؤنڈیشن وجج عدالت العالیہ جسٹس لیاقت شاہین، سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد،سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان، وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سید ابرار حیدر، سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی، صدر AKNSچوہدری امجد، صدر سینٹرل پریس کلب واحد اقبال بٹ،شہزاد راٹھور،خالد چوہدری اور دیگر ممبران پریس فاؤنڈیشن اور ورکنگ جرنلسٹس نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پریس فاوئڈیشن جسٹس لیاقت شاہین نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے محکمہ کی استعداد کار کو بڑھایا اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ انہوں نے بہترین انداز میں سماجی خدمات بھی سرانجام دیں۔ آزادکشمیر کے محکمہ اطلاعات میں جدت لائی۔ تمام اداروں کی میڈیا کوریج بہترین انداز میں کروائی اور میڈیا مینجمنٹ میں بہتری لائی جس پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔راجہ اظہر اقبال ایک پروفیشنل بیوروکریٹ تھے جنکو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی صحافتی حلقوں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت مدحت شہزاد نے کہا کہ میں نے بطور سیکرٹری اطلاعات ایک بڑے عرصے تک کام کیا اس دوران راجہ اظہر اقبال کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ رہا۔ انہوں نے کبھی کام پر کمپرومائز نہیں کیا اور نہ ہی انکی موجودگی میں مجھے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے پریس فاؤنڈیشن کو ایک مستحکم ادارہ بنایا اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بہترین کام کیا۔ سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال نے ایک بہترین ٹیم تیار کر لی ہے جو کسی بھی چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہے۔ انکے دور میں محکمہ نے جو ترقی کی ہے اسکی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ مجھے اپنی پوری سروس میں صحافی بھائیوں کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے اور انکی سپورٹ کیوجہ سے ہی میں نے نہ صرف محکمہ کی استعداد کار بڑھائی بلکہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھی اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافی اور محکمہ اطلاعات ایک گاڑی کے دو پہہے ہوتے ہیں ہم نے صحافیوں کو کبھی بھی الگ نہیں سمجھا اور انکے ساتھ مل کر انکو حقوق دلوانے کی جدوجہد کی ہے۔ میں پریس فاؤنڈیشن کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری خدمات کا سراہا اور میرے اعزاز میں اس شایان شان تقریب کا انعقاد کیا۔ وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سید ابرار حید رنے کہا کہ صحافیوں کی پنشن، میڈیکل وکیڈٹ کالج میں صحافیوں کے بچوں کے لیے نشستیں مختص کرنے اور صحافتی کالونی کے لیے جگہ کی الاٹمنٹ راجہ اظہر اقبال کی بدولت ہی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بہترین کام کیا۔جس پر میں پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے انکا شکرگزار ہوں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی، چوہدری امجد،واحد اقبال بٹ، شہزاد راٹھور،خالد چوہدری اور دیگر نے کہا کہ آزادکشمیر کی صحافت کے لیے راجہ اظہر اقبا ل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے جس بہترین انداز میں صحافیوں کے ساتھ ریلیشن شپ رکھا ہم اسکی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال ایک بہترین منجھے ہوئے بیوروکریٹ تھے جن کی وجہ سے محکمہ اطلاعات نے ترقی کی منازل طے کیں اور صحافیوں کی فلاح وبہبود ممکن ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close