مریم نواز آج انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج بروز پیر 5 جون کو آزاد جموں و کشمیر جائیں گی اور پارٹی امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں باغ میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گی۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز آزاد جموں و کشمیر میں ترقی کے پارٹی کے وژن اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کریں گی۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ضمنی انتخاب سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلیت کے بعد خالی نشست پر ہو رہا ہے جس میں ن لیگ کا مقابلہ وفاق میں اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ساتھ ہونے والا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close