مظفر آباد، آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام لٹریچر فیسٹیول آج شروع ہو گا، وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری افتتاح کریں گے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان لٹریچر فیسٹیول آج مظفر آباد میں شروع ہوگا ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔کشمیر کی صدیوں پرانی تاریخ علم وادب اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام پاکستان لٹریچر فیسٹیول آج مظفرآباد میں شروع ہوگا ۔

پاکستان آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ،سیکرٹری سیاحت مدحت شہزاد،سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب اور سیکرٹری حکومت عطاء اللہ عطاء نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے کرتے ہوئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے مختلف پروگراموں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا انکا کہنا تھا کہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول آزاد کشمیر چیپٹر کی افتتاحی تقریب آج صبح ساڑھے 10بجے مظفر آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہوگی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہوں گے فیسٹیول کا افتتاح کریں گے سینئر اور اینکر پرسن صحافی حامد میر”کشمیر سے پاکستان کے رشتے“ کے موضوع پر کلیدی مقالہ پیش کریں گے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور سیکرٹری مدحت شہزاد بھی خطاب کریں گی دوروزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر کے نامور ایب،شاعر ،صحافی اور سیاستدان علم وادب،کشمیر سیاحوں کی جنت،کشمیر کامزاحتمی ادب،ثقافتی ورثہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت دیگر اہم موضوعات سے متعلق مباحثوں میں حصہ لیں گے ۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کشمیر کی تاریخ،علم واب اور ثقافت کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پاکستان کے چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بولی جانے والی علاقائی زبانوں کی ترویج کی ضرورت پر زور دیاگیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close