وادی جہلم کنٹرول لائن، سرائی کے مقام پر متحدہ عرب امارات کے رفاعی ادارے راشد آل مکتوم فاونڈیشن کے مالی تعاون سے تعمیر کیے گئے گورنمنٹ بوائے مڈل سکول کا افتتاح

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریوں کے آثار مٹ چکے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات کی حکومت اور رفاعی ادارے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم فاونڈیشن کی جانب سے متاثرین زلزلہ کی بحالی اور تعمیر نو کاکام جاری ہے ۔ وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب سرائی کے مقام پر متحدہ عرب امارات کے رفاعی ادارے راشد آل مکتوم فاونڈیشن کے مالی تعاون سے تعمیر کیئے گئے گورنمنٹ بوائے مڈل سکول کا افتتاح کردیاگیا 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مڈل سکول کے طلبہ کو اٹھارہ سال کے بعد چھت میسر آ گئی ۔

سرائی پہنچنے پر طلباء وطالبات اور عوام علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے یو اے ای کے وفد کا فقیدالمثال استقبال کیا ۔متحدہ عرب امارات کے رفاعی ادارے محمد بن راشد آل مکتوم فاونڈیشن کے ڈائریکٹر صالح محمد المزروعی نے 20 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے پانچ کنال اراضی پر تعمیر کئے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ سکول کی عمارت کا افتتاح کیا ۔سکول کے طلبانے وفد کے شرکاء کو گارڈ آف آنر پیش کیا موسم کی خرابی اور بارش کی پرواہ کیئے بغیرعوام نےتقریب میں شرکت کرکے متحدہ عرب امارات کی حکومت ،عوام اور بالخصوص رفاعی ادارے شیخ محمدبن راشد آل مکتوم فاونڈیشن کا شکریہ اداکیا ۔ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سرائی کی خوبصورت عمارت میں جدید کمپیوٹر لیب اور بہترین فرنیچرسمیت دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔تقریب سے سابق وزیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر،چیئرمین ضلع طیب کیانی اور صدرمعلم صابر اعوان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائی کے عوام یواے ای حکومت اور رفاعی ادارے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی طرف سے آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بھرپور تعاون کو تاقیامت یاد رکھیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے شیخ سہیل نے کہا کہ یہ سکول متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہاں کے لوگوں کے ایک تحفہ ہے ۔ہماری خواہش ہے کہ بچے یہاں سے تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک کی ترقی کیلئے کام کریں ۔پاکستان کے ساتھ ساتھ عرب امارات کے اچھے مستقبل کا باعث بنیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے صلح محمد المزروعی نے کہا لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم فاونڈیشن 2007 سے آزاد کشمیر میں رفاعی منصوبوں پر کام کررہی ہے اور مستقبل میں بھی رفاعی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تقریب کے دوران علاقہ مکینوں کی طرف سے مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کیئے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close