سردار تنویر الیاس کی ق لیگ میں شمولیت میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہوگئی

لاہور (پی این آئی) سردار تنویر الیاس کے ق لیگ میں کردار کے حوالے سے اختلاف سامنے آگیا۔ ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہمارا معاہدہ سردار عتیق کی جماعت سے ہے اس لیے سردار تنویر الیاس کی شمولیت میں ایک تکنیکی مسئلہ حائل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ق کی نمائندگی کریں گے یا پنجاب میں کردار ادا کریں گے، چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اختلاف پیدا ہو گیا۔ ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمارا معاہدہ سردار عتیق کی جماعت سے ہے اس لیے سردار تنویر الیاس کی شمولیت میں ایک تکنیکی مسئلہ حائل ہے۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی یہ بات سن کر سردار تنویر الیاس بھنّا گئے اور کہا کہ سردار تنویر الیاس کسی ریجن کے لیے پیدا نہیں ہوا، ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے 17 ایم این ایز اور ارکان صوبائی اسمبلی بھی ہیں۔ سردار تنویر الیاس کے حوالے سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کے بعد مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے جھوٹے نالائق خان پاکستان کی غیرت پر قربان کرناہوں گے،ہمارے گزشتہ ایک سال سے اختلافات تھے، عمران خان نے فوج کیخلاف مہم جوئی کیلئے سوشل میڈیا کی کھیپ تیار کی، ہم جانتے ہیں انہیں کہاں کہاں سے ادائیگیاں ہوتی ہیں۔

انہوں نے جناح ہاؤس لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نوجوان طبقہ اگر پیپلزپارٹی کے بعد کسی کے ساتھ کھڑی ہوئی تو وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوئی تھی، عمران خان نے کہا تھا کہ یورپ کے فلاں ملک کا وزیراعظم سائیکل پر سفر کرتا، ڈھابے پر کھانا کھاتا، پورے مہینے کا خرچہ شیئر کرتا ہے، یہ سب اس وقت کہا تھا جب ہمیں ووٹ نہیں ملا تھا۔ قومی اداروں کے حوالے سے ماضی میں ہر میڈیا ٹاک میں کہا کہ ہمارے ملک میں ایک ہی ایسا ادارہ بچا ہے کہ اگر آپ مردم شماری کرانا چاہیں ، دریاؤں میں سیلاب آجائے، جنگل میں سیاح راستہ بھول گئے تو صرف فوج ہے جو وہاں پہنچتی ہے۔ ہمارے سول ڈیفنس کا کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے۔ واحد فوج ادارہ ہے جو پرمشکل وقت میں کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے کئی چیزوں پر اختلافات تھے۔ عمران خان نے سوشل میڈیا کی ایک کھیپ تیار کی، سوشل میڈیا پر فوج کے حوالے سے کئی سالوں سے مہم چلائی گئی، سوشل میڈیا کی بہت بڑی کھیپ ملک سے باہر بھی بیٹھی ہوئی ہے، ہم جانتے ہیں ان کو کہاں کہاں سے ادائیگیاں ہوتی ہیں۔

9مئی کا واقعہ عمران خان کے لگائے پودے کی وجہ سے ہے، 9مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے، بابائے قوم برصغیر کے مسلمانوں کے محسنوں میں سے ہے، کوئی تصور کرسکتا ہے کہ بابائے قوم کی پہننے کی چیزیں، ان کے استعمال کی چیزوں کا کوئی تصور کرسکتا کہ کوئی ایک نالائق آدمی کیلئے آگے بڑھے گا اورجلا دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close