آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی کوششوں کو تیز تر کیا جائے گا، بلاول بھٹو کی یقین دہانی

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں وزیر خارجہ پاکستان و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے آزادکشمیر حکومت کو درپیش معاشی مسائل ،آمدہ بجٹ اور آزادکشمیر کی عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

زرداری ہاؤس آمد پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یسین نے خوش آمدید کہا ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی کوششوں کو تیز تر کیا جائے گا تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوایا جا سکے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close