اسلام آ باد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے چیئر مین جے سیون گروپ مقبول حسین نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے جے سیون گروپ کے اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے چیئر مین جے سیون گروپ مقبول حسین کو سیاحت کے پراجکٹس اور ہا ئیڈ رو پراجکٹس میں سرمایہ کاری میں تعاون کا یقین دلایا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے سر کا ری سطح پر رکاوٹوں کو دور کرنے کیلیے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو ،انہوں نے جے سیون گروپ کو آزاد کشمیر میں بھر پور طر یقے سے کام کرنے کی دعوت دی ۔اس موقعہ پر جے سیون گروپ اور آزاد حکومت کے مابین پیچیدہ اور حل طلب قانونی معاملات کو حل کے لیے طر یقہ کار طے کر لیا جاۓ گا ۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے چیئر مین جے سیون گروپ کو یقین دها نی کرا ئی کہ آزاد حکومت سیاحت سمیت اہم شعبہ جات میں نیشنل اور انٹر نیشنل انویسٹرز کو سہو ليات فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت اور ہا ئیڈ رو پراجکٹس کا بہت بڑ ا سکو پ ہے اور حکومت اب ان قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کی بھر پور کو شش کرے گی ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے بہت پہلے سنجیدہ کو ششیں کرنے کی ضرورت تھی جوبد قسمتی سے نہ کی جا سکیں ۔جس کی وجہ سے یہ خطہ اپنی خوبصورتی کے باوجود دنیا کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔کشمیر دنیا میں ایک جنت کی مانند ہے اس لیے یہاں سیاحوں کو لانے کے انتظامات کرنے ضروری ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ جے سیون گروپ انٹر نیشنل معیار کے پراجکٹس بنا رہا ہے اور سیاحت کے فروغ کے لیے پوری دنیا کے بڑ ے گروپس سے رابطے میں ہے ہم اس موقعہ سے بھر پور فائدہ اٹھا ئیں گے اور آزاد کشمیر کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنانے میں کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کریں گے ۔جے سیون گروپ آزاد کشمیر کی سیاحت کے فروغ میں جس طرح سنجیدہ کو شش کر رہا ہے یہ خطے کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا ۔چئیرمین جے سیون گروپ مقبول حسین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں