مظفر آباد، پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سرکاری ملازمین نعرے لگاتے ہوئے دفاتر سے نکل آئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظفرآباد میں سرکاری ملازمین نعرے لگاتے ہوئے دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے آزادی چوک تک پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی وطن کی آزادی اور سلامتی پر جانیں نثار کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔آزادکشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنظیم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کی اپیل پر مظفرآباد میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔

بارش کے باوجود سرکاری ملازمین پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئےدفاتر سے باہر نکل آئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے آزادی چوک تک مارچ کیا ۔ریلی کے شرکاء نے وطن کی آزادی ،دفاع اور امن کے قیام کیلئے قرنیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ایپکا ملازمین نےافواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی سلامتی،دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے حوالے سے پاک فوج کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close