سردار تنویر الیاس متحرک ہو گئے، کس سیاسی منڈیر پر بیٹھنے کی تیاری؟

مظفر آباد (پی این آئی)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری سرور سے سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے انہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں اکٹھے چل کر کیسے قوم کیلئے بہتری لاسکتے ہیں، سیاسی عدم استحکام سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close