بجٹ کی پائی پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے لیے پلان ترتیب دیا جائے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت بجٹ تجاویز پر اجلاس

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ نیا بجٹ معیشت کے تمام شعبوں میں معاشی خوشحالی لائے اور مختلف شعبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔تعلیم ،صحت،سیاحت،زراعت ،لائیو سٹاک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خاص اہمیت دی جائے۔متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کر کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا جائے ۔

وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بجٹ تجاویز کے سلسلے میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کیا ۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور ،وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی ،سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ نے شرکت کی ۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بجٹ میں ہر شعبہ میں بہترین اضافہ کیا جائے تاکہ ادارہ جاتی استحکام حاصل ہو اور محکمانہ سطح پر مزید کام کے جذبے کو تقویت ملے ۔انہوں نے کہا محنت کی ہو اور لگن کے ساتھ مسلسل کام کیا جائے تو اس کا نتیجہ بہتر نکلتا ہے،ہمیں عملی طور پر ثابت کرنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود بھی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خاص طور پر ٹارگٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تمام شعبوں کو متوازن رقوم کی فراہمی یقینی بنائی جائے جن میں ہائیڈرل پاور ،تعلیم ،سیاحت ،اطلاعات ، برقیات ،صحت عامہ ،فزیکل پلاننگ ،لوکل گورنمنٹ ،برقیات ،لائیو سٹاک ،زراعت ،سپورٹس ،انفارمیشن ،زراعت ،کے شعبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کی پائی پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کیلیے قابل عمل ورک پلان ترتیب دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی یونیورسٹیوں ،کالجوں اور سکولوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جب ہم انہیں وسائل فراہم کریں گے تو پھر اسکا رزلٹ بھی آنا چاہیے ریاستی وسائل ضائع ہونے کیلیے نہیں ہیں جب وسائل دینگے تو رزلٹ بھی لینگے ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول کے ہسپتالوں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں حاصل ہوں ،سیاحت،زراعت ،لائیو سٹاک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نت نئے خیالات کی ضرورت ہے innovative آئیڈیاز ہونے چاہیں تاکہ مجموعی طور پر معاشرے میں بہتری آئے ۔انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں بھی innovative Ideas کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جس سے مجموعی فایدہ ہو اور لوگوں کے لئے آسانیاں بڑھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close