صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودسے سینئر صحافی سلطان سکندر کی ملاقات، آزاد کشمیر کے عوام کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانےپر سلطان سکندر کو خراج تحسین

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سینئر صحافی سلطان سکندر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر صحافی سلطان سکندر کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اعلیٰ صحافتی اقدار کو ہمیشہ اپنا شعار بنائے رکھا اسی طرح سینئر صحافی سلطان سکندر کی جہاں صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہاں پر ان کی آزادکشمیر کے عوام کی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے سمیت مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے حوالے سے بھی اُن کا ایک بھرپور کردار رہا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر صحافی سلطان سکندرکی اعلیٰ صحافتی اور مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کی خدمات کے سلسلے میں انہیں صدارتی شیلڈ بھی دی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close