آزاد کشمیر الیکشن کمیشن، بلدیاتی انتخابات کا پرامن، غیر جانبدارانہ انعقاد، تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب، تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے پرامن،آزادانہ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا، سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ سمیت سیکرٹریز حکومت، انتظامیہ، پولیس، محکمہ اطلاعات، میڈیا تنظیموں کے سربراہان،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، آئی ٹی ودیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان نے بلدیاتی الیکشن کی رپورٹ پیش کی اور نظامت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں چیف الیکشن کمشنر، سینئر رکن الیکشن کمیشن اور آئی جی پولیس نیبلدیاتی انتخابات کے دوران بہترین خدمات پر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقادمیں کردار ادا کرنے والے تمام محکمہ جات، افسران و اہلکاران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے مضبوط فیصلوں، حکومت وقت کی جانب سے وسائل کی فراہمی، انتظامیہ،پولیس، میڈیا، محکمہ اطلاعات، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور الیکشن کمیشن کے عملے نے اکتیس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکمہ جات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حکومت وقت نے مالی مسائل کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیلئے وسائل فراہم کیے، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اورپولیس نے اپنا بھرپور کردارا کیا۔ میڈیا نے اس سلسلہ میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا، محکمہ اطلاعات کا کردار مثالی رہا اور سب سے زیادہ عوام الناس کا شکریہ جنہوں نے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیا اور بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ عوام کے تعاون کے بغیر یہ عمل ممکن نہ تھا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے افسران وعملہ کی خدمات کو بھی سراہا۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کا کریڈٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کو جاتا ہے بالخصوص عوام الناس مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آزادکشمیر کی تاریخ میں یہ واحد الیکشن تھے جو انتہائی پرامن رہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر امن و امان کے لحاظ سے مثالی خطہ ہے، اس خطے کو گورننس کے حوالے سے ماڈل علاقہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنراور الیکشن کمیشن کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد میں پٹواری، پولیس کے جوان، پریزائیڈنگ افسر، ڈیوٹی مجسٹریٹ کا کلیدی کردا ر ہے۔ اس حوالہ سے ان کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ،سیکرٹری حکومت محترمہ مدحت شہزاد، سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان،سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد رفیق،ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی،کمشنر پونچھ ڈویژن(وقت) انصر یعقوب خان، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس طاہر قریشی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (مظفرآباد ریجن)پولیس عرفان کشفی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ہیڈ کوارٹر ز) شہریار سکندر، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (میرپور ریجن) ڈاکٹر خالد محمود چوہان، مہتمم سرکاری چھاپہ خان مظفرآباد فہیم احمد میر، ڈپٹی کمشنر نیلم سردار طاہر محمود خان، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی فداحسین شاہ کاظمی، ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی، ڈپٹی کمشنر پونچھ (حال پی ایس او ہمراہ وزیر اعظم) بدر منیر، ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ ساجد اسلم چوہدری، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم، ڈپٹی کمشنر کوٹلی حق نواز چوہدری،، ڈپٹی کمشنر میرپور امجد اقبال چوہدری،، ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال،، ڈپٹی کمشنر باغ (حال ایڈیشل سیکرٹری سروسز) ندیم احمد جنجوعہ، ڈپٹی کمشنر نیلم (حال سیکرٹری بورڈ آف ریونیو) خواجہ اعجاز احمد، ڈپٹی کمشنر پونچھ (حال سٹیمپنٹ آفیسر سید ممتاز کاظمی، سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلم ساجد عمران، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآبادمحمد یسین بیگ، سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی حال سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآبادمرزا زاہد حسین، سپرنٹنڈنٹ پولیس باغ مرزا شوکت حیات، پرنٹنڈنٹ پولیس حویلی کہوٹہ حال ایس ایس پی سپیشل برانچ محمد سلطان اعوان، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ وحید علی گیلانی، سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی سید عباس علی شاہ، سپرنٹنڈنٹ پولیس کوٹلی محمد ریاض مغل، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس میرپور راجہ عرفان سلیم، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس بھمبر راجہ محمد اکمل خان، سپرنٹنڈنٹ پولیس ریزرو سردار غالب، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ ذوالقرنین خان، سسٹم انالسٹ پی اینڈ ڈی راجہ بلال احمد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات راجہ عبدالباسط،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ، وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سید ابرار حیدر، صدر سنٹرل پریس کلب واحد اقبال بٹ، صدر ٹی وی جرنلسٹ ایسو سی ایشن آصف رضا میر، کیمرہ مین محمد اطلاعات ملک شبیر، فوٹو گرافر اطلاعات سید صدام حسین شاہ، الیکشن کمشنر عام انتخابات سردار ندیم ایوب خان، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود، ڈپٹی سیکرٹری محمد اشفاق عباسی ڈپٹی الیکشن کمشنر ارشد محمود، ڈپٹی الیکشن کمشنر ارشد محمود، ڈپٹی الیکشن کمشنر راولپنڈی نویدہ منظور گیلانی،، سیکشن آفیسر محمد عمر شیخ، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد صغیر، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر پونچھ راجہ وسیم خان، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر میرپور حال باغ الطاف حسین، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر جہلم ویلی عبدالحکیم شیخ، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کوٹلی راجہ ناصر رشید، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر میرپور عثمان منیر سانولہ، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مظفرآبادمحمد آصف مغل، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر حویلی کہوٹہ راجہ محمود خان، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سدھنوتی عمر لیاقت، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نیلم میاں عبدالباسط کو شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close