آزاد کشمیر کی، وادی سماہنی کی سڈھیری واٹر فال میں تین سیاح ڈوب کر جاں بحق، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری نوار الحق نے المناک واقعہ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

مظفرآباد (آئی اے اعون) آزاد کشمیر کی وادی سماہنی تین سیاح نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔۔۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے اس المناک واقعہ کا نوٹس لے لیا۔۔۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے انسانی جانوں کے ضیاع پر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔۔۔سماہنی میں آج تین سیاح سڈھیری واٹر فال میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔۔۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے مقامات پر بورڈ نصب کیے جائیں جن پر سیاحوں و دیگر افراد کیلئے احتیاطی تدابیر درج کی جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close