مظفرآباد ( آئی اے اعوان) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ ریاست میں ایک اجلاس منعقد کرنے سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کی جاسکتی۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق جموں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ چاہتا ہے ۔مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی کوششوں میں ہمیشہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ موجود رہے انھوں نے مہاجرین کے وفد کو اس امر کہ یقین دھانی کرائی کہ مہاجرین 1990 کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
مہاجرین کے نمائندہ وفد میں شامل مشتاق الاسلام،عزیراحمد غزالی، چوہدری محمد مشتاق ،اقبال یاسین اعوان،عملی محمد بٹ فیروز دین شامل تھے ۔وفد نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مقبوضہ کشمیر سے 1990 میں بھارت مظالم سے تنگ آکر آزاد کشمیر میں ہجرت کرے آنے والے مہاجرخاندانوں کی آباد کاری،ڈومیسائل اور ملازمتوں میں 6 فی صد کوٹہ پر عملدرآمد سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا مہاجرین کے وفد نے کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور جی 20 ممالک کی کانفرنس کے پس پردہ عزائم سے آگاہ کیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں