سرینگر میں جی 20 ممالک کی کانفرنس، آج آزاد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا جائے گا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے مقام پر جی 20 ممالک کی کانفرنس کے انعقاد کے خلاف آج آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال جبکہ پاکستان سمیت دنیابھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔پاکستان کے وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دن دو بجے آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سیمت تمام اضلاع میں احتجاج ریلیاں نکالی جائیں گی آزاد کشمیر کے تاجر شٹرڈاون ہڑتال کریں گے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق مظفرآباد کے آزادی چوک میں ایک بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب کریں گے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام ریلیاں نکالنے کے علاوہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو یاداشت پیش کی جائے پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیراہتمام گھڑی پن چوک سے آزادی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close