کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، بلاول بھٹو مظفر آباد پہنچ گئے، پرجوش استقبال

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان کے وزیر خارجہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کےاظہارکیلئے تین روزہ دورے پر آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے سیکورٹی خطرات کے پیش نظر بلاول بھٹو کے استقبال کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا

کوہالہ پل اور مظفرآباد ہائیکورٹ گراونڈ کے ہیلی پیڈ پر پیپلزپارٹی کے کارکن کڑکتی دھوپ اور شدید گرمی میں اپنے قائد کا استقبال نہ کرسکے بلاول بھٹو کا ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے فائیو سٹار ہوٹل کے ہیلی پیڈ پر لینڈ کر گیا پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close