رہنما پیپلز پارٹی چوہدری ریاض کی حلقہ وسطی باغ میں راجہ فاروق خان سے ملاقات، راجہ فاروق خان کی حلقے سے امیدوار ضیاء القمر کی حمایت کی یقین دہانی

باغ (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض کی حلقہ وسطی باغ (جگلڑی) کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ فاروق خان کی رہائش گاہ آمد ، اس موقع پر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی ازادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور ، ممبر قانون ساز اسمبلی ازادکشمیر و مرکزی نائب صدر میاں عبد الوحید ، مرکزی نائب صدر سردار امجد یوسف ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی ازادکشمیر سید عزادار حسین کاظمی، مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال، سیکرٹری جنرل پونچھ ڈویژن راجہ مبشر اعجاز، چیرمین علماء مشائخ ونگ حافظ طارق محمود، جنرل سیکرٹری سٹڈی سرکل ونگ سردار ثاقب فاروق اور جے کے پی ایس ایف کے مرکزی رہنما تابش ریاض ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

راجہ فاروق خان نے چوہدری محمد ریاض اور پی پی پی ازادکشمیر کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور حلقہ وسطی باغ کے ضمنی انتخاب میں پی پی پی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار سردار ضیاء القمر کی بھرپور حمایت اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔ پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے قائدین نے راجہ فاروق خان اور راجہ مبشر اعجاز کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close