الطاف احمد بٹ کی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت، زخمیوں جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

اسلام آباد (پی این آئی) جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئر مین الطاف احمد بٹ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر بلوچستان کے علاقے ژوپ میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔کےضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، امیر جماعت اسلامی حملے میں محفوظ رہے جبکہ حملہ آور مارا گیا۔

الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی فوری صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور نہایت قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی ،استحکام و تحفظ کی دعا کی اور زخمی ہونے والے افراد اور انکے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے سکیں گے، واقعہ میں 7 افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close