صدر آزاد کشمیر نے آزاد اسمبلی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کر لیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس سے خطاب کریں گے

مظفرآباد (پی این آئی) صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس 22 مئی دن 2 بجے طلب کر لیاہے ۔۔۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس سے خطاب کریں گے ۔۔۔

بھارت کی دعوت پر سرینگر میں جی 20 ممبر ممالک کی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم کا شکار کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔۔۔وزیر خارجہ اپنے خطاب کے دوران عالمی برادری،اقوام متحدہ بالخصوص جی 20 ممبر ممالک کو بھارت کی طرف سےسرینگر میں کانفرنس کرانے کے مذموم مقاصد کو بھی بے نقاب کریں گے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close