آزاد کشمیر کے سابق وزیر، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حافظ حامد رضا بھی گرفتار

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حافظ حامد رضا کو سیالکوٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔۔۔وہ اپنے ایک عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ پولیس نے انھیں گرفتار کرکے لے گئی ۔۔۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کر رکن،سابق وزیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سنئیر رہنماء حافظ حامد رضا بھی گرفتار کر لئے گئے ۔۔۔

وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے نامزد ملزم کے طور پر پولیس کومطلوب تھے۔۔ ۔سیالکوٹ پولیس نے انھیں اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنے ایک عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close