مظفرآباد ( آئی اے اعوان) بھارت کی دعوت پر سرینگر میں جی 20 ممالک کی مجوزہ کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 22 مئی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس اور 23 مئی کوباغ آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کےتین روز دورہ مظفرآباد اور باغ کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیاہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو 22 مئی کوآزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے خصوصی سے خطاب کرکے کنٹرول لائن کی دوسری جانب مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے بلاول بھٹو23مئی کو باغ آزاد کشمیر میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں دیگر سیاسی جماعتوں اور حریت قیادت کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں منعقد ہونے والے پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ اہم فیصلے کیئے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 مئی کی شام کوہالہ پل پر چئیرمین پی پی پی اور وزیراعظم خارجہ بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا جائے گا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جی 20 کانفرنس کرانے سے متعلق پس پردہ بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور تشہیری مہم چلانے کافیصلہ کیاگیا اس حوالے سے بینرز اور پوسٹر لگانے کی ذمہ داری پیپلزپارٹی کی تنظیموں کو سونپنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں