مظفرآباد (آئی اے اعوان) یہ جو محفوظ دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ۔پاک فوج کے دشمنوں کو یہ پیغام دینے اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نجی تعلیمی ادارہ ایمز کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے ریلی نکالی۔مظفرآباد کے نلوچھی پل ایمز سکول کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں شریک اساتذہ اور طلباء وطالبات نے شہداء وطن کو خراج عقیدت اور وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء ریلی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصویریں،بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پرپاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے طلباء وطالبات کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔یہ محفوظ دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کا نعرہ بلند کرکے طلباء وطالبات نے پاک فوج کے خلاف منفی سوچ رکھنے والے عناصر اور ملک دشمن قوتوں کو یہ پیغام دیاکہ کشمیریوں عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک وقوم اور بالخصوص وطن کی سلامتی،دفاع،استحکام اورترقی کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی تذلیل اور قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے
ریلی کے دوران مئیر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سیدسکندر گیلانی راجہ طارق بشیرایڈووکییٹ اور راجہ مبشر اعجاز سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ریلی میں شرکت کرکے افواج پاکستان سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں