وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق بغیر پروٹوکول رہائش گاہ سے پیدل وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچ گئے

مظفرآباد ( آئی اےاعوان) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے پروٹوکول کے بغیراپنی رہائش گاہ سے پیدل وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچ کر سب حیران کر دیا وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد چوہدری انوارالحق پہلی مرتبہ وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد پہنچے ۔سرکاری آفیسران اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ملازمین نے انکا استقبال کیا ۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا آزاد کابینہ کے سینئر ترین وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نور قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر ،وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت وزیراعظم کے سٹاف میں شامل سینئر آفیسران نے بھی قرآن خوانی اور خصوصی دعا میں حصہ لیا وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کم وبیش ایک ماہ کے بعد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچنے کے بعد پہلا مصروف دن گزارہ وزیراعظم نے وفود سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے دوران کے اہم فیصلے کیئے اور حکومتی امور سرانجام دیئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close