مظفر آباد، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی، فوجی تنصیبات پر حملوں کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی

مظفرآباد (آئی اےاعوان) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے زیراہتما م 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاک فوج زندہ باد ریلی کانکالی گئی ۔۔۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلز سیکرٹریٹ سے نکالی گئی ریلی چہلہ چوک اور اندرون شہر کا چکر لگا کر آزادی چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی سے چوہدری لطیف اکبر،ممبر اسمبلی سید بازل نقوی اور مختار عباسی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں قومی املاک جلانے گیرانے والے ملک دوست نہیں افواج پاکستان نے کشمیر کی آزادی کے لیے تین جنگیں لڑی ہیں ہم بھی پاکستان کے بلامعاوضہ ہر اول دستے کا حصہ ہیں ۔پاکستان کی سالمیت مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا جزولاینفک ہے

مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خون ریزی کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ۔ مقررین نے چیف آف آرامی سٹاف جنرل آصف منیر اور قومی سلامتی کے اداروں کا تحریک آزادی کشمیر سے متعلق دو ٹوک موقف اختیار کرنے کا خیرمقدم کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close