صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سےاپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی وفد کے ہمراہ ملاقات، بلاول بھٹو کے دورے کے دوران شرکت کی دعوت

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر و اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نے وفد کے ہمراہ کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدارتی مشیر سردار امتیاز خان بھی موجود تھے ۔ پی پی پی ازادکشمیر کے رہنماؤں نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے تین روزہ دورہ مظفرآباد و باغ سے صدر ریاست کو آگاہ کیا اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دعوت دی ۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر میری ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کا مقبوضہ سرینگر میں انعقاد کشمیریوں کیلئے قابل تشویش اور ناقابل قبول ہےبیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 کانفرنس کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ازادکشمیر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں ، حریت کانفرنس کے رہنماؤں ،مہاجرین کے نمائندگان ، وکلاء برادری اور دیگر مکتبہ فکر کے رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر کشمیر کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے سے مسئلہ کشمیر پر دوررس نتائج برآمد ہوں گے

صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کرنے والوں میں ممبران قانون ساز اسمبلی ازادکشمیر سردار جاوید ایوب ، سید بازل علی نقوی، جاوید اقبال بڈھانوی ، سید عزادار حسین کاظمی ، سردار آفاق عادل اور ظفر سعید شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close